15 جون 2012 - 19:30

بحرين ميں فوج نے قابض سعودي افواج کي مدد سے مظاہرين پر حملے کئے اور آنسو گيس کے گولوں کي شيلنگ کي ـ

ابنا: منامہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بحريني عوام نے دار الحکومت منامہ ميں آل خليفہ حکومت کے خلاف مظاہرے کئے ـ ان مظاہروں کي کال ملک کي سب سے بڑي اپوزيشن جماعت الوفاق نے دي تھي ـ مظاہرين نے شاہي حکومت کے تمام انتباہات کو نظر انداز کرتے ہوئے سياحتي مراکز اور شاپنگ کے مراکز کے قريب اجتماع کياـ

بحريني اور سعودي فوجيوں  نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کيا جس ميں بہت سے مظاہرين زخمي ہوگئے ـ ادھر  الوفاق پارٹي کے رہنما شيخ علي سلمان نے کہا ہے  کہ بحريني عوام اپنے مطالبات سے دست بردار نہيں ہوں گےـ

شيخ علي سلمان نے جمعے کے روز  الدراز کي امام صادق مسجد ميں نماز جمعہ کے خطبوں ميں کہا کہ بحرين کے عوام اپنے مظاہرے جاري رکھيں گےـ انہوں نے کہا کہ جب تک تمام مطالبات پورے نہيں ہو جاتے مظاہروں کا سلسلہ نہيں رکے گا اور ملک کو پہنچنے والے تمام تر نقصانات کي ذمہ داري آل خليفہ حکومت کي ہوگي ـ.......

/169